30 جولائی 2015 - 14:40
 بیرونی ممالک سے بہت سارے لوگ علاج کے لیے مشہد آتے ہیں: صوبہ خراسان کے گورنر

صوبہ خراسان رضوی کے گورنر علی رضا رشیدیان نے دنیا بھر سے آئے ہوئے ۳۰۰ سے زائد شیعہ ڈاکٹروں کو خیر مقدم پیش کیا

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مشہد مقدس میں منعقدہ مسلمان ڈاکٹروں کی آٹھویں بین الاقوامی کانفرنس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے صوبہ خراسان کے گورنر نے کہا کہ اس وقت بیرونی ممالک سے بہت سارے لوگ مشہد میں علاج کے لیے آتے ہیں۔

صوبہ خراسان رضوی کے گورنر علی رضا رشیدیان نے دنیا بھر سے آئے ہوئے ۳۰۰ سے زائد شیعہ ڈاکٹروں کو خیر مقدم پیش کیا اور انہیں شہر امام رضا علیہ السلام میں خوش آمدید کہا۔
علی رضا رشیدیان نے صوبہ خراسان کو دنیائے اسلام کے اہم دانشمندوں کا مرکز قرار دیتے ہوئے کہا کہ ابو علی سینا، فارابی اور خیام جیسے دانشمند لوگ اس خطے میں گزرے ہیں۔
انہوں نے اس صوبہ میں انجام پانے والی طبی خدمات کی طرف بھی اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مشہد مقدس وہ شہر ہے جہاں اس وقت بھی دوسرے قریبی ممالک سے افراد اپنا علاج کروانے آتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ تمام ترقی اور پیشرفت امام ہشتم کی برکتوں اور انقلاب اسلامی کی کامیابی کی بدولت ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲